قومی آواز ۔ غزنی غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی کے شہر سے باہر شہباز ایریا میں دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس سے امریکی فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ۔ صوبائی گورنر کے ترجمان نے حملے میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز امریکی اسپیشل فورسز نے افغان فوج کے ساتھ مل کر طالبان کیخلاف آپریشن میں حصہ لیا تھا۔ دوسری جانب افغان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ پاکستان کی غزنی حملے کی مذمت ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے غزنی میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور غم کی اس گھڑی میں امریکی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔
افغان نیوز 28 نومبر ، 2018
دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، افغان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی— فوٹو: رائٹرز/فائل
کابل: افغان صوبے غزنی میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔