قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،30مئی،2019
کنزرویٹیو رہنما اینڈریو شئیر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اقتدار میں آ کر کینیڈا میں غیر قانونی تارکین وطن کا داخلہ بالکل بند کر دے گی۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔ وہ بد ھ کو ٹورنٹو میں کانفرنس سینٹر کے باہر اپنے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پر پالیسی میں نرمی کا الزام بھی عائد کیا۔