قومی آواز ۔ البرٹا: البرٹا میں گاڑی چرانے والا پولیس کے ہاتھوں ماراگیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ گاڑی چوری کرنےو الے کوپولیس نے ماردیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق 37 بر س کے شخص نے گاڑی چرانے کے بعد تیز بھگاناشروع کردی ، اس نے ایک گاڑی کوکچلااوراس کے بعد پولیس کی گاڑی کوبھی تیز رفتاری کی وجہ سے نقصان پہنچایا۔ تاہم بعد میں اس کاسامنا پولیس سے ہوا جس میں و ہ ماراگیا۔اس شخص نے ایک عورت کوزدوکوب کیا تھااور زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔اس معاملے میں البرٹا سیریئس انسیڈنٹ رسپانس ٹیم تحقیقات کررہی ہے۔