البرٹا پولیس کی جعلی ٹریفک پولیس آفیسر وں سے محتاط رہنے کی تنبیہہ

قومی آواز : اوٹاوا:البرٹا پولیس کی جعلی ٹریفک پولیس آفیسر وں سے محتاط رہنے کی تنبیہہ کی ہے۔پولیس کے مطابق ایک عورت گرینڈ پریری ہائی وے پر گاڑی چلارہی تھی کہ اسے جعلی ٹریفک پولیس آفیسر نے روکا۔وہ عورت یہ پہچان نہ سکی کہ آیا وہ اصلی ہے یا نقلی۔جعلی پولیس والے نے اسے گاڑی سے باہر آنے کا کہا۔عورت نے کہاکہ بہت سردی ہے اسی وجہ سے وہ باہر نہیں آسکتی۔ تاہم اس واقعہ سے اس عورت کا کوئی نقصان نہیں ہوا لیکن البرٹا پولیس نے شہریوں کو جعلی ٹریفک پولیس آفیسروں سے بچنے کی تنبیہہ کی ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ اگر کسی بھی شہری کا سامنا جعلی پولیس آفیسر سے ہوتو سب سے پہلے اس کا بیج طلب کریں وہ نائین ڈبل ون پر کال کردیں۔


متعلقہ خبریں