February 22, 2017 پارلیمنٹ سے خطاب میں جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ کینیڈا کھلی سرحدی پالیسی پر یقین رکھتا ہے کیونکہ ہمیں اپنےمضبوط و منظم فول پروف امیگریشن سسٹم پر اعتماد ہے اور کینڈین حکومت ان لوگوں کی مدد کر تی رہے گی جو تحفظ کی تلاش میں یہاں آنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکا سے کینیڈا میں داخل ہونےو الے تارکین وطن کو قبول کرنے کی پالیسی برقرار رکھیں گے ۔ امریکا سے آ کر کینیڈا میں پناہ حا صل کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔
قومی آواز ۔ ٹورانٹو ۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکا سے غیر قانونی طور پر کینیڈا میں داخل ہونے والے تارکین وطن کو روکا نہیں جائے گا ۔