April 03, 2017 صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر چین نے کوئی کارروائی نہیں کی تو پھر امریکا شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کے خلاف از خود کوئی ایکشن لے گا اور وہ اس کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کا شمالی کوریا پر اچھا اثر و رسوخ ہے، اسی لیے چین فیصلہ کرلے یا تو وہ شمالی کوریا کے حوالے سے امریکا کی مدد کرے کیونکہ اس کے لیے بہت اچھا ہوگا اور اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو یہ کسی کے لیے بھی اچھا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اس حوالے سے چین پر اپنا دبائو برقرار رکھے گا۔
قومی آواز ۔ واشنگٹن ۔امریکا نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے خلاف ایکشن لے، بصورت امریکا از خود کوئی کارروائی کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کیا۔