قومی آواز
عالمی نیو ز ، 13دسمبر ،2021
امریکہ کی مختلف ریاستوں میں تیز ہوا اور طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی۔ خطرناک حالات کی بنا پر امریکی صدر جو بائیڈن نے ریاست کینٹکی میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔۔۔۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ امریکی صدر نے کہا ہے انہوں نے ماحولیاتی تحفظ کے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پتہ لگائیں کہ ان موسمیاتی تبدیلیوں کی کیا وجہ ہے اور اس سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کو مزید موثر کیسے بنایا جائے۔ واضح رہے کہ اس طوفان سے اب تک 70 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کئی بلین ڈالر کا نقصان بھی ہوا ہے۔