قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،9جون،2019
گلوبل افئیرز کے ایک اعلامیے کے مطابق امریکی جزیرے سینٹ مارٹن میں ایک کینیڈین شہری کی ہلاکت کی اطلاع ہے ۔ شہری کا تعلق کیوبک سے بتایا جاتا ہے۔ ۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔پولیس کے مطابق کینیڈین شہری کو شاید ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا۔ اس واقعے کے وقت شہری کی بیٹی بھی اس کے ہمراہ تھی۔ پولیس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔