قومی آواز ۔ دبئی: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مذہب کے نام پرانتہا پسندوں کو ملک تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ آئینی اصولوں کو پامال نہیں ہونے دینگے ، بینظیر بھٹوکے وژن، آئینی جہموریت اور خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا پی پی عسکریت اورشدت پسندوں کو ان کے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ جو مذہب کے نام پر سیاست پرقبضہ کر کے خود ساختہ خلافت قائم کرنا چاہتے ہیں۔ زرداری نے کہا امن و امان کے نام پر وفاق نے سندھ پر چڑھائی کی، عسکریت اورانتہا پسندی کے علم برداروں کی مذمت کرتے ہیں، آمرانہ ذہنیت کی مذمت کرتے ہیں، تمام آئینی اصولوں کوپامال کیاگیا۔