انتخابی طریقہ کار میں اصلاحات کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے ، وزیر اعظم عمران خان کا حکم

قومی آواز :
قومی نیوز،6اپریل ، 2021
وزیر اعظم عمران خان نے حکم دیا ہے کہ انتخابی عمل اور طریقہ کار میں اصلاحات کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے ۔ انہوںنے یہ بات سینیٹر علی ظفر سے ایک ملاقات کے موقع پر کہی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ وزیر اعظم نے علی ظفر سے مختلف قانونی امور اور انتخابی اصلاحاتی عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ عمران خان نے ہدایت کی کہ انتخابات میں بد عنوانی اور پیسے کے عمل دخل کو روکنے کے لئے اصلاحات کی جائیں۔وزیر اعظم نے سینیٹ میں تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلنے اور قانون سازی جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔


متعلقہ خبریں