قومی آواز،
کینیڈین نیو ز 2ستمبر،2021
انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد ملک بھر کے سیاستدان آجکل اپنی اپنی انتخابی مہم پر نکلے ہوئے ہیں اور عوام کو اپنی خدمات اور آئندہ کے لئے وعدوں کی نوید دے کر ووٹ بٹورنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ اس مہم کے دوران جسٹن ٹروڈو اونٹاریو، او ٹیلے اٹاوا اور جگمیت سنگھ کیوبک کے دورے پر ہیں۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔جہاں انہیں خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔الیکشن مہم میں زیادہ تر زور ملک میں جاری کورونا وباء کے خاتمے اور مشکل معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے منصوبوں اور پلانوں پر ہے۔جو پارٹی ملک کے لئے زیادہ بہتر پلان دے گی عوام اسی کو منتخب کر سکتے ہیں۔