قومی آواز ۔ ٹورنٹو: مارکھم کی 29 سالہ خاتون جو کہ انسانی تجارت کے الزام میں پولیس کو مطلوب تھی، نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ یارک رعیجنل پولیس کے مطابق جمعہ کے روز ایک مخبر کی اطلاع کے بعد صنوبری عابدینی جسم فروشی اور انسانی تجارت کے کئی الزاما ت کے سلسلے میں پولیس کو مطلوب تھی۔ پولیس کا خیال ہے کہ کئی اور لوگ بھی اس کا شکار ہوئے ہوں گے اس لئے پولیس نے ایسے تمام لوگوں سے پولیس سے رابطہ کرنے کے لئے کہا ہے۔ ملزمہ کو انسانی تجارت، ڈرانے دھمکانے اور جنسی خدمات کا اشتہار دینے کے کئی الزامات سلسلے میں 8 جون کو نیو مارکیٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔