قومی آواز ۔ ہالیفکس: انوائرمنٹ کینیڈا نے اٹلانٹک صوبے میں طوفانوں کی وارننگ دی ہے۔ انوائرنمنٹ کینیڈا نے رواں ہفتے میں موسم سرما کے طوفان کی وارننگ دی ہے۔یہ طوفان نوواسکاٹیا، پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ اورشمالی نیو برونسوک میں پیر کے بعد سے آنا شروع ہوںگے۔ اس کے آثار آج شام سے شروع ہوجائیںگے۔ نوواسکاٹیامیں طوفان کی شدت تیز تر ہوگی اور اس وجہ سے شدید برفباری کی توقع ہے۔ کل نیوفاﺅنڈلینڈ میں شدید طوفان کی پیش گوئی ہے۔