انٹر نیشنل باکسنگ ایسو سی ایشن نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کو معطل کر دیا

قومی آواز :
اسپورٹس نیوز،19مارچ ، 2021
انٹر نیشنل باکسنگ ایسو سی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کو معطل کر رہی ہے اور ایسو سی ایشن کے اگلے اعلان تک پاکستان سرکاری طور پر کوئی عالمی مقابلہ نہیں کھیل سکے گا۔ اس صورتحال کی وجہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا دو دھڑوں میں بنٹنا ہے ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ دونوں دھڑوں نے اپنے اپنے انتخابات کروا کر خود کو درست فیڈریشن قرار دیا ہے جسے آئی بی اے نے ماننے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ آئی بی اے کے آئین کے مطابق ایک ملک میں دو ادارے نہیں ہو سکتے ۔ معاملات کی جانچ پڑتال کے لئے ایک ایڈ ہاک کمیٹی بنا دی گئی ہے جو تحقیقات کے بعد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔


متعلقہ خبریں