بدھ 15 اگست 2018 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے کا اڑان بھرنے کے 45 منٹ بعد ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا جس کے بعد طیارے کی تلاش شروع کی گئی۔طیارے میں پائلٹ اور عملے کے ارکان سمیت 9 افراد سوار تھے۔ ریسکیو اداروں کے مطابق طیارے کا ملبہ انڈونیشیا کے صوبے پاپوا کے جنگلات سے ملا اور جہاز میں سوار 8 افراد ہلاک ہوگئے تاہم 12 سالہ بچہ معجزاتی طور پر محفوظ رہا۔
قومی آواز- جکارتہ
طیارے میں پائلٹ سمیت 9 افراد سوار تھے
انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں چھوٹا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے تاہم 12 سالا بچہ معجزاتی طور پر محفوظ رہا۔
انڈونیشیا کے فوجی حکام کے مطابق 12 سالہ بچے کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور وہ مکمل ہوش و حواس میں ہے۔
یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں
جہاز کے ملبے کے قریب رہائش پذیر افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے دھماکے کی گرجدار آواز سنی تھی جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر جہاز کی گرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے تحقیقات کی جائیں گے۔