قومی آواز،
اسپورٹس نیوز،1جون،2021
انیس سالہ پاکستانی نوجوان شہروز کاشف نے دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے دنیا کے سب سے کم عمر اسپورٹس مین کا اعزاز حاصل کر لیا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی اس معاملے میں کسی سرکاری ادارے نے کوئی سرپرستی نہیں کی بلکہ ان کے اہل خانہ اور ان کے والد نے ہی ان کی حوصلہ افزائی کی جس کی وجہ سے وہ یہ کارنامہ انجام دینے کے قابل ہوئے۔ انہوں نے یہ سفر پچاس دن میں مکمل کیا اور چوٹی پر پاکستان کا پرچم لہرایا۔ شہروز نے اس موقع پر کہا کہ وہ اب دنیا کی اور بھی کئی بلند چوٹیاں سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لئے تیاری شروع کر دی ہے۔