اونٹاریو حکومت نے ٹورنٹو اور اٹاوا کے لئے ٹورسٹ فنڈ روک دئیے،ٹورازم ٹورنٹو

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،8مئی،2019
ٹور ازم ٹورنٹو نے اعلان کیا ہے کہ اونٹاریو حکومت نے اسے ہدایت دی ہے کہ ٹورنٹو اور اٹاوا کے لئے جاری تمام فنڈ فوری طور پر روک دئیے جائیں۔حکومت نے اس مد میں تیرہ ملین ڈالر فنڈ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مئیر جان ٹوری نے کہا ہے کہ پچھلے سال چوالیس ملیں لوگوں نے شہر کا دورہ کیا تھا لیکن تمام ریونیو اونٹاریو حکومت لے گئی اور شہر کو اس کا ایک پیسہ بھی نہیں ملا۔کسی حکومتی ترجمان نے ابھی تک اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔


متعلقہ خبریں