قومی آواز :ٹورنٹو اونٹاریو حکومت ٹی ٹی سی سب وے ٹرا نسپورٹیشن کے لئے نئی قانون سازی متعار ف کرائے گی۔ اس بات کا اعلان وزیر ٹرانسپورٹ جیف یورک نے بدھ کو ٹورنٹو ریجن بورڈ آف ٹریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ پر 3.7بلین ڈالر لاگت آئے گی اور اس سے شہریوں کو سفر میں وقت کی بچت ہو گی۔
کینیڈین نیوز،یکم مئی،2019