اونٹاریو میں پی سی پارٹی کی سبقت برقرار ، لبرلز تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے، تازہ سروے رپورٹ

Tuesday May 8
قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
اب جبکہ نئے الیکشن میں صرف ایک ماہ باقی رہ گیا ہے اونٹاریو کی سیاست میں تیزی سے تبدیلیاں وقوع پذیر ہو رہی ہیں اورسیاسی میدان میں کافی اتھل پتھل مچی ہوئی ہے ۔ سب سے زیادہ سیاسی ہلچل پروگریسیو کنزریٹیو پارٹی کے ڈگ فورڈ نے مچائی ہے جن کے چند تازہ بیانوں نے نہ صرف سیاسی حریفوں کو للکارہ ہے بلکہ اونٹاریو کی رائے عامہ بھی تیزی سے ان کی جانب راغب ہوئی ہے اور اس کا تازہ ثبوت وہ سروے ہیں جو بتا رہے ہیں کہ ڈگ فورڈ کی پی سی پارٹی اب اونٹاریو میں پہلے نمبر کی مقبول جماعت بن چکی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر این ڈی پی اور تیسرے پائیدان پر لبرل کا نمبر آ رہا ہے ۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹوپر پڑھ رہے ھیں. لوگوں نے اس تازہ سروے میں پی سی پارٹی کو چالیس فیصد اور این ڈی پی کو تیس فیصد پسندیدگی عطا کی ہے جبکہ لبرلز کے حصے میں صرف تئیس فیصد حصہ ہی آ سکا ہے۔ سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ اس بار پی سی پارٹی سب پر سبقت لے جائے گی۔