قومی آواز :ٹورنٹو
کینیڈین نیوز،18اپریل ،2019
اونٹاریو کے وزیر برائے ہاﺅسنگ اسٹیو کلارک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اونٹاریو کی نئی ہاﺅسنگ اسکیموں میں جرائم پیشہ افراد کے لئے کوئی جگہ نہیں۔اونٹاریو کی نئی ہاﺅسنگ پالیسی کے مطابق جن لوگوں کو اس سے قبل ڈرگز یا کسی اور سنگین جرم کی بناءپر اسکیم سے نکالا گیا تھا کو واپس آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔