قومی آواز ۔ ٹورنٹو اونٹاریو کے اسپتالوں میں دن بدن مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں بستراور سہولتیں وہیں کی وہیں ہیں جس کی وجہ سے اسپتالوں کے مسائل میں اضافہ ہو رہاہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے لبرل حکومت نے بھاری بجٹ مختص کیا ہے جس کا مقصد اسپتالوں میں بارہ سو نئے بستروں کا انتظام کرنا ہے ۔یہ چھ درمیانے درجے کے نئے اسپتال قائم کرنے جیسا ہے۔ ہیلتھ منسٹر ایرک ہاسکنز کا کہنا ہے کہ اس پروجیکٹ پر لگ بھگ سو ملین ڈالر لاگت آئے گی۔ اونٹاریو حکومت اس بارے میں پریشانی کا شکار یوں بھی نظر آتی ہے کہ اگلے موسم سرما میں ماہرین کا خیال ہے کہ فلو کی بیماری پھیلنے کا خدشہ ہے جس کے شکار مریض اسپتالوں کا رخ کریں گے اور وہاں اگر بیڈ کم ہوئے تو حکومت کو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں۔
Tuesday, October 24, 2017