قومی آواز ۔ ٹورنٹو کے اونٹاریو کےلئے صوبائی الیکشن کے لئے ایڈوانس پولنگ شروع کر دی گئی ہے۔ اس مقصد کےلئے ای پولنگ او ر ٹیبو لیٹر استعمال کئے جا رہے ہیں۔ صوبے میں پہلی بار یہ تجربہ کیا گیا ہے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اگر ای ووٹنگ یا ٹیبولر سے ووٹ کاسٹ کرنا چاہتے ہیں تو ریٹرننگ افسر کے پاس اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ ووٹنگ کا یہ عمل دو جون تک جاری رہے گا۔ یہ ووٹ اپنے رہائشی حلقے کے کسی بھی مقررہ مقام پر کاسٹ کیا جا سکے گا۔ ووٹ کاسٹ کرنے کا تفصیلی کارڈ ہر ووٹر کو اس کے گھر پر میل کر دیا گیا ہے جس میں ووٹ کا مقام اور دیگر تفصیلات درج ہیں۔
Tuesday May 29th 2018