آپ کی پیدائش کی تاریخ مستقبل کے بارے میں کیا راز کھولتی ہے؟ جانئے دلچسپ حقائق

قومی آواز ۔ عام طور پر لوگ اس بات سے ناواقف ہوتے ہیں کہ ان کی پیدائش کا دن اپنے اندر وہ کیا خوبیاں رکھتا ہے جس سے آپ اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کر سکیں جب کہ پیدائش کا دن انسانی زندگی کے خفیہ پہلوؤں سے پردہ اٹھاتا ہے اور انسان کو اپنی زندگی کی منصوبہ بندی کرنے میں مدد دیتا ہے۔
انسان کی پیدائش کا  دن اس کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے اور اسے مستقبل میں زندگی کیسے گزارنی اس راز سے بھی پردہ اٹھاتا ہے جب کہ یہ آپ کے اندر موجود طاقت کی خصوصیت اور زندگی کے مقصد بھی آگاہ کرتا ہے، توآئیے جانتے ہیں کہ ہر پیدائش کا دن آپ کے بارے میں کیا بتاتا ہے۔
مہینے کا پہلا دن: جو لوگ مہینے کے پہلے دن پیدا ہوتے ہیں ایسے افراد قائدانہ صلاحیت رکھتے ہیں اور کامیابی کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔ اگر آپ کا جنم دن  مہینے کا پہلا دن ہے تو آپ خود پر بھروسہ کرنے والے اور پابندیوں سے آزاد رہ کام کرنے کے عادی ہیں، آپ بڑے کاروبار اور کمپنیوں کو چلانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایسے افراد میں دوسروں کو قائل کرنے اور بڑا ویژن رکھنے کی خوبیاں بھی موجود ہوتی ہیں۔
مہینے کا دوسرادن : ایسے افراد جن کی پیدائش کا دن مہینے کا دوسرادن ہوتا ہے وہ انتہائی حساس، سیاسی اور کسی بھی ماحول میں بآسانی ڈھل جانے  والے ہوتے ہیں۔  ایسے افراد خوبصورتی سے محبت کرنے والے اور جذباتی ہوتے ہیں اور یہی چیز انہیں کمزور بنا دیتی ہے جب کہ ایسے افراد سامنے آنے کی بجائے پس منظر میں رہنے کا کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اسی لیے ایسے افراد اعتماد کی کمی اور ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔
تیسرا دن: ایسے افراد تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں جب کہ ان میں لکھنے اورآرٹ کی اعلی صلاحتیں موجود ہوتی ہیں اسی لیے دوسرے لوگ آپ سے متاثر ہوتے ہیں اور آپ کی طرف کشش رکھتے ہیں۔ ان افراد میں دوستانہ، سماجی اور دوسرے سے محبت کرنے کی خوبیوں کے ساتھ ساتھ لوگوں سے ڈیل کرنے کے لیے کرشماتی صلاحیتیں ہوتی ہیں اسی لیے یہ لوگ زبردست قسم کے سیلز مین بنتے ہیں۔ ایسے افراد موڈی ہوتے ہیں اس لیے ان کی زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔ خود کو متنازعہ معاملات میں نہ الجھائیں اور طویل المیعاد منصوبہ بندی کریں۔
چوتھا دن: ایسے افراد ذمہ دار اور بہترین منتظم ہوتے ہیں اسی لیے وہ اچھے اور قابل مینجر ثابت ہوتے ہیں۔ ان افراد میں سخت محنت کرنے، سنجیدگی، ایمانداری، اخلاص جیسی خوبیاں پائی جاتی ہیں۔ نمبر چار میں توانائی کو پابند کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے اس لے یہ آپ کے پڑھنے کے دوران زیادہ سرگرم ہوتا ہے۔ یہ نمبر اس دن پیدا ہونے والے افراد کی شخصیت کی صلاحیتوں پر اثر انداز ہوتا ہے اس لیے یہ لوگ زیادہ اپنے رویے میں زیادہ سخت اور ضدی ہوتے ہیں۔
5 واں دن: ایسے افراد دوسرے لوگوں کے ساتھ مل جل کر کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن بہت باصلاحیت اور ورسٹائل ہوتے ہیں۔ ایسے افراد ترقی پسندانہ سوچ رکھنے والے اور عمل کرنا پسند کرتے ہیں۔ ان لوگوں کا دماغ تیزی سے کام کرنے، ہوشیار اور تجزیاتی ہوتا ہے تاہم مسلسل کام کرنا ان کی طبیعت کا حصہ ہوتا ہے اس لیے یہ ایک روٹین سے بور ہوجاتے ہیں۔
چھٹا دن: ایسے افراد خاندان میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں اور لوگوں کے جھگڑوں کو حل کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے اس لیے ان کی شخصیت میں ایک توازن پایا جاتا ہے۔ ایسے افراد چونکہ دوسروں کی مدد کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں اس لیے یہ ہیلنگ آرٹ، تھراپی اور الٹرنیٹوہیلتھ کے ماہر ہوتے ہیں۔ انتہائی جذباتی ہونے کی وجہ سے غم یا خوشی کے موقع پر شدت پسندانہ رویہ اختیار کرتے ہیں۔
7واں دن: ایسے افراد ہر کام پرفیکٹ طریقے سے کرتے ہیں اس لیے ان میں انفرادیت موجود ہوتی ہے، گہرائی تک سوچتے ہیں اور پیچیدہ ترین مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یہ لوگ نفسیاتی اور حساس ہوتے ہیں۔
8واں دن: ایسے افراد اچھے کاروباری اور پیسوں کے استعمال کا فن جانتے ہیں اس لیے لوگ اپنی سوچ پر آزادانہ عمل درآمد کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ پارٹنرشپ سے دور رہیں۔ یہ لوگ سرگرم اور موثر ہوتے ہیں اس لیے بڑے بڑے پراجیکٹس پر کام کرتے ہیں۔ ان افراد میں قیادت کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے لیکن اپنی کمزوریوں کو زیادہ دیر برداشت نہیں کرتے۔
9واں دن: ایسے افراد کھلے ذہن کے مالک، آئیڈیل پسند، تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں اسی لیے اس دن پیدا ہونے والے لوگوں میں بڑے بڑے آرٹسٹ موجود ہیں۔ ایسے افراد کو چاہئے کہ وہ دوسروں کے زیادہ سے زیادہ کام آئیں جس کا انہیں زندگی کے کئی مواقعوں پر فائدہ ملے گا، ایسے افراد میں ایثار کا جذبہ ہوتا ہے اس لیے انہیں چاہئے کہ اپنے اندر معاف کردینے اور غیر مشروط محبت کا جذبہ پیدا کریں۔
10 واں دن: یہ نمبر اس دن پیدا ہونے والے لوگوں میں اضافی توانائی اور آزادانہ سوچ پیدا کرتا ہے جب کہ اس میں موجود ایک کا ہندسہ افراد میں ایگزیکٹو قائدانہ صلاحیت پیدا کرتا ہے۔ ان افراد میں حیرت انگیز قوت ارادی اور خود اعتمادی پائی جاتی ہے لیکن کچھ صورتحال میں ایسے افراد کچھ فیصلے مجبوری میں کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔
11 واں دن: ایسے افراد میں آئیڈل سوچ اور وجدان کی کیفیت قبضہ جمائے رکھتی ہے تاہم یہ لوگ دوسروں کی تنقید پر پریشان ہوجاتے ہیں اور ریکوری میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔ ایسے افراد دوررس سوچ کے مالک ہوتے ہیں اس لے دنیا کی بہتری کے لیے ان کے آئیڈیاز لوگوں کو حیران کردیتے ہیں۔ کاروبارچلانے کی اچھی صلاحیت رکھنے کے باوجود حساس طبیعت کی وجہ سے بہت اتارچڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔
12 واں دن: اس دن پیدا ہونے والے لوگوں میں 12 کا ہندسہ زندگی کی بھرپور قوت پیدا کرتا ہے اور اس کی توانائی ان افراد کو صدموں اور پریشانیوں سے نکلنے میں مدد دیتی ہے، ایسے لوگوں میں خود کو سامنے لانے کی قدرتی صلاحیت موجود ہوتی ہے اس لیے لوگوں پر اپنی شخصیت کا اچھا تاثر چھوڑتے ہیں۔ ان میں دوسروں سے محبت اور پیار کرنے کا جذبہ ہوتا ہے لیکن حساس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔
13واں دن: یہ لوگ ٹھوس اور حقیقی چیزوں سے محبت کرنے اور عمل کرنے والے لوگ ہوتے ہیں۔ ان میں آرٹسٹ کی بہترین صلاحتیں ہوتی ہیں جب کہ ان میں قدرتی طور پر اچھے منتظم اور مینجر بننے کی خوبیاں موجود ہوتی ہیں، آپ کے لیے چیلنج یہ ہے کہ آپ اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کو سامنے لائیں اور خود کو ترقی کی طرف لے جائیں جب کہ کائنات آپ کو اشارہ دیتی رہتی ہے اس لیے ضورری ہے کہ آپ اپنے یقین کو مضبوط کریں اورجو کام کر رہے ہیں اس پر بھرپور توجہ دیں۔
14 واں دن: یہ لوگ بھی ٹیم ورک مین کام کرنے کو اہمیت دیتے بلکہ اس سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں، یہ لوگ نئے آئیڈیاز دینے، آرگنائز کرنے اور سسٹم کے تحت چلنے کے عادی ہوتے ہیں، ایسے لوگ ترقی یافتہ سوچ کے حامی اور عمل پسندانہ رویہ اختیار کرتے ہیں لیکن مسلسل کام کرنا چاہتے ہیں اس لیے بے صبرے اور جلد بور ہوجانے والے ہوتے ہیں۔
15 واں دن: ایسے افراد اپنے گھر والوں اور خاندان کے ساتھ گہرا رشتہ قائم کرتے ہیں جب کہ ایک اور 5 مل کر انہیں جو توانائی دیتے ہیں اس سے یہ لوگ اچھے والدین یا پھر اچھے ٹیچرز ثابت ہوتے ہیں اس لے یہ زیادہ ذمہ دار اور باصلاحیت ہوتے ہیں اور اپنے ماحول کو دوستانہ اور خوش گوار رکھنا چاہتے ہیں۔
16 واں دن: اس دن پیدا ہونے والے افراد تجزیاتی سوچ رکھتے ہیں اور یہ انتہائی گہرائی سے بھی مشکل کا حل نکال لیتے ہیں، یہ لوگ روحانی اور نفسیاتی مسائل کو حل کرنے کی بھی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں تاہم ایسے افرادکو حقیقت پسند ہونا چاہتے بصورت دیگر زندگی میں کئی مسائل اور بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔
17 واں دن: یہ افراد انتہائی پرجوش ہوتے ہیں جب کہ ان میں بزنس اور مالی معاملات کو چلانے کی بھرپور صلاحیت ہوتی ہے اسی لیے تخلیقی صلاحیتوں کے مالک اور آزاد سوچ رکھتے ہیں۔ چیزوں کی اچھی پہچان رکھنے کے علاوہ اچھے مینیجر اور آرگنائزر ہوتے ہیں اس لیے کسی بھی معاملے سے متعلق وسیع سوچ رکھتے ہیں اور اس کی تفصیلات کا بہترین استعمال کرتے ہیں۔ ایسے افراد کو چاہئے کہ ذمہ داریوں کو تقسیم کریں اور حد درجہ آزادنہ رویہ کم کریں۔
18ویں دن:  جو لوگ مہینے کی 18 تاریخ کو پیدا ہوتے ہیں وہ سیاست، مذہب، آرٹ اور قانون میں مہارت رکھتے ہیں اس کے علاوہ ایسے افراد انتہائی تخلیقی صلاحیتں، لوگوں کی سمجھنے کی قوت، اور وسیع سوچ رکھنے کے ساتھ ساتھ کئی فیلڈز میں اعلی تعلیم حاصل کرتے ہیں اس لیے بڑے بڑے آرٹست کی پیدائش کی تاریخ 18 ہے۔ اس طرح کے افراد جلد باز ہوتے ہیں اور فوری طور پر نتائج نہ حاصل ہونے پر پریشان ہوجاتے ہیں۔
19واں دن: ایسے افراد میں طاقتور سوچ اور خود اعتمادی پائی جاتی ہے تاہم ان کی یہ صلاحیت زندگی کی دیگر اثرات سے ٹکرا کر ان کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتی ہے۔ یہ لوگ حساس ہوتے ہیں لیکن اکثر ان کی محسوسات دوسروں سے متاثر ہوتی ہیں اور یہ لوگ عام طور پر اپنے تجربے سے سیکھتے ہیں۔ 19 اور ایک تنہائی والا نمبر ہے اور یہ لوگ شادی کے باوجود خود کو تنہا محسوس کرتے ہیں۔
20 واں دن: ایسے افراد انتہائی حساس اور اثر پذیر ہوتے ہیں اور لوگوں کی محبت کی جواب میں انتہائی پیار کا رویہ اختیار کرتے ہیں۔ ایسے افراد درمیانی سوچ اور شریف ہوتے ہیں اور دوسروں کو اپنے نرم لہجے سے متاثر کرلیتے ہیں۔
21واں دن: یہ لوگ انتہائی تخلیقی صلاحیتوں کے مالک اور کامیابی کے حصول کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔ ایسے افراد اچھے لکھاری، آرٹسٹ اور ایڈیٹر ہوتے ہیں جبکہ یہ لوگ سوشل زندگی لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ان میں ایک کامیاب سیلز مین بننے کی بھرپور صلاحیت ہوتی ہے تاہم ایسے افراد کو اپنی صلاحیت ایک خاص فیلڈ میں لگانی چاہئے۔
22واں دن: ایسے افراد زبردست قوت کے مالک ہوتے ہیں تاہم ساتھ ہی اپنی خواہشات کے ختم ہونے کا خوف دامن گیر رہتا ہے اس لیے غیر معمولی سوچ میں غرق رہتے ہیں۔ یہ لوگ آئیڈیل اور پریکٹیکل زندگی گزارتے ہیں۔ جب ایسے افراد اپنی خواہشات کو پورا نہیں کرپاتے تو سخت مایوسی کا شکار ہوجاتے ہیں۔
23واں دن: یہ لوگ لوگوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں بلکہ اسے انجوائے کرتے ہیں جب کہ یہ لوگ وراسٹائل ہونے کی وجہ سے بہترین آئیڈیاز پیش کرتے ہیں تاہم کبھی کبھار ایک روٹین سے یہ تنگ آجاتے ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں۔ ان افراد کا دماغ تیز، ہوشیار اور تجزیاتی ہوتا ہے تاہم بے آرامی ایسے افراد میں مسلسل کام سے بے صبری اور بوریت پیدا ہوجاتی ہے۔ یہ افراد بآسانی دوست بنا لیتے ہیں اور اچھے ہم سفر ثابت ہوتے ہیں۔
24واں دن: ایسے افراد خاندان میں رہنا پسند کرتے ہیں اور اسی لیے تعلقات میں توازن اور مضبوطی قائم رکھ پاتے ہیں اسی لیے اس فضا کو برقرار رکھنے کے لیے یہ بہت کچھ قربان کردیتے ہیں۔ ایسے افراد میں ڈرامہ اور اداکاری کی صلاحتیں موجود ہوتی ہیں تاہم یہ لوگ بزنس میں بھی اچھی کارگردگی دکھاتے ہیں۔ ان افراد کو چاہئے کہ زندگی کے معاملات میں دوسروں کی نصیحت کو غور سے سنیں۔
25واں دن: ایسے افراد میں منطق اور روحانی سوچ موجود ہوتی ہے اس لیے انتہائی ذمہ دار ہوتے ہیں، اگرچہ یہ لوگ انتہائی گہرائی میں سوچتے ہیں تاہم اس کا اظہارنہیں کرتے۔ ایسے افراد زیادہ ذاتی سوچ، غیرلچکدار، محتاط اور نفس پر کنٹرول کرنے والے ہوتے ہیں۔
26واں دن: یہ لوگ اچھے بزنس مین اور کسی بھی معاملے کو وسیع انداز میں دیکھنے کے مالک ہوتے ہیں تاہم زیادہ تفصیلات میں نہیں جاتے۔ ایسے افراد عمل پسند، خود اعتماد اور حقیقت پسند ہوتے ہیں ، ان کی شخصیت میں ڈپلومیٹک اور صورت حال کے مطابق خود کو بدلنے کی صلاحیت ہوتی ہے جب کہ یہ لوگ مادی ضروریات اور محبت جیسی انسانی خوبیوں کے درمیان توازن رکھنے کا فن جانتے ہیں۔
27 واں دن: ایسے افراد سیاست، مذہب، قانون اور آرٹ میں اعلی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں جب کہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کی وجہ سے لوگوں کو بہت جلد سمجھ جاتے ہیں۔ یہ لوگ اگرچہ لوگوں کے ساتھ مل کر کام کرنا جانتے ہیں تاہم انہیں فوری آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہیں چاہئے کہ یہ لوگ منفی تعلقات اور سوچ سے دور رہیں اور روحانی اور فلسفیانہ سوچ کو اپنائیں۔
28واں دن: ایسے افراد میں یہ دن آزادانہ سوچ اور اضافی توانائی پیدا کرتا ہے اس لیے ان میں ایگزیکٹو اور قائدانہ صلاحتیں ہوتی ہیں۔ یہ لوگ کچھ کرنے کی زبردست صلاحیت اور خود اعتمادی کی نعمت سے مالا مال ہوتے ہیں اس لیے حقیقت پسندانہ سوچ رکھتے ہیں۔ ان افراد میں ایسی توانائی ہوتی ہے جس کی وجہ سے جب یہ کوئی کام شروع کرتے ہیں تو اس کے مکمل ہونے تک پیچھے نہیں ہٹتے۔
29واں دن: ایسے افراد کا ذہن تصوراتی اور کائناتی تصورات سے بھر پور ہوتا ہے اس لیے ان میں روحانی قوت بھی موجود ہوتی ہے اور روحانی معاملات ان کے لیے بڑی اہمیت رکھتے ہیں۔ یہ لوگ انہی صلاحیتوں کی وجہ سے بہترین معالج، کاؤنسلر اور ہیلتھ پٹیشنرز ہوتے ہیں۔ یہ افراد اپنی عمر کے 30 ویں سال یا اس سے اوپر جب ٹریننگ سے گزرتے ہیں تو ان کے اپنی کارگردگی کے بارے میں پریشان رہنے کا خدشہ رہتا ہے اس لیے انہیں اپنے یقین کو بڑھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
30واں دن: ایسے لوگ اعلی تخلیقی صلاحیتوں اور رنگین دل کے مالک ہوتے ہیں جب کہ ان میں لکھنے اور پرفارمنگ آرٹ کی بھرپور صلاحیت ہوتی ہے اس لیےایسے افراد میں کشش اور کرشماتی شخصیت کی خوبیاں دوسروں کو متاثر کرتے ہیں۔ یہ لوگ بہترین سیلز مین ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے لباس اور سجانے کا فن جانتے ہیں۔
31 واں دن: یہ لوگ اچھے آرگنائزر، مینیجر اور بھرپور توانائی کے مالک ہوتے ہیں جب کہ سنجیدگی اور اخلاص کے ساتھ صبر اور عزم سے یہ لوگ کامیابی حاصل کر لیتے ہیں۔ ان افراد کی سوچ حقیقی ہوتی ہے لیکن یہ اکثر سخت رویہ اختیار کر لیتے ہیں تاہم یہ لوگ زیادہ سفر کرنے کو پسند کرتے ہیں اور تنہائی سے دور رہتے ہیں

 


متعلقہ خبریں