Monday, December 25, 2017 ٹورنٹو پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق ایلنگٹن ایونیو کی رہائشی چوبیس سالہ چیانا کوپر پچھلے ایک ہفتے سے لاپتہ ہے۔کوپر کو آخری مرتبہ ایلنگٹن ایونیو کے علاقے میں ہی دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے اس کا کچھ پتہ نہیں۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کوپر کو انسولین کی ضرورت ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس کی خیریت کی طرف سے شدید خطرات لاحق ہیں۔ چیانا کی والدہ مشل گریزلی کا کہنا ہے کہ موسم کسی بھی وقت خراب ہو سکتا ہے اور اگر برفباری ہو گئی تو چیانا اس میں پھنس سکتی ہے۔ پولیس کا بھی یہی خیال ہے کہ اگر چیانا کسی دور دراز جگہ گئی ہے اور اگر برفباری ہو گئی تو اس کی واپسی مشکل ہو سکتی ہے ۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر چیانا کے بارے میں کسی کے پاس کوئی اطلاع ہو تو وہ فوری طور پر پولیس سے رابطہ کرے۔
قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔