قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز9،فروری، 2021،
پریمر ڈگ فورڈ نے کہا ہے کہ صوبے میں شہریوں کی صحت کے لئے حفاظتی اقدام کے طور پر لگائی گئی ایمرجنسی کی مدت نو فروری کو ختم ہو جائے گی تاہم معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے مرحلہ وار پروگرام پر عمل کیا جائے گا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔
صوبے میں علاقہ وار کورونا وباءکے کم یا زہادہ ہونے کی صورت میں مختلف اقدامات تجویز کئے جائیں گے تاکہ ہر علاقے میں وباءکی شدت کا پتہ چلایا جا سکے اسی کے مطابق اقدامات پر عمل کیا جا سکے۔یارک ریجن ،پیل اور ٹورنٹو کے علاقوں میں شہریوں کو سولہ فروری تک گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔