ایڈمونٹن : سٹور میں ڈکیتی کرنے پر تیرہ برس کے لڑکے سمیت تین افراد گرفتار

قومی آواز ۔ ایڈمونٹن: ایڈمونٹن میسز شوٹنگز کیس میں تیرہ برس کے لڑکے سمیت تین افراد کوگرفتار کرلیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر کے جنوب میں سٹورز میں کلرک کوتنہا دیکھ کر ماسک پہنے ہوئے شخص اندر داخل ہوئے ڈکیتی کی تھی۔ اس کے بعد وہی لوگ کسی اور سٹور میںگئے لیکن پولیس آلارم کے بعد پولیس موقعہ واردات پر پہنچ گئی۔اس معاملے میں پولیس چیف کاکہنا ہے کہ ہم نے تیرہ برس کے لڑکے سمیت تےن افراد کوگرفتار کیا ہے۔ یہ بربریت کاواقعہ تھا۔ ان تینوں شخصیات کا ریکارڈ مجرمانہ ہے۔ ان کی عمریں چھبیس سے چوبیس برس ہیں۔واضح رہے کہ ڈکیتی کی واردات دو سٹوروںپر ہوئی تھی اس کے بعد پولیس نے اپنی کارروائی مکمل کی۔


متعلقہ خبریں