قومی آواز،
عالمی نیو ز 29ستمبر،2021
عالمی ذرائع کے مطابق ایکواڈور کے شہر گو انکل کی جیل میں قیدیوں کے دو گروپوں میں تصادم کے دوران 24 قیدی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے درمیان تصادم جیل کی بیرکس پر قبضہ کے لیے ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ اس دوران گینگ وار کے الزامات کے تحت قید لوگوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور چاقو ؤں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں قیدی ہلاک و زخمی ہوئے۔ اڑتالیس سے زیادہ زخمی قیدیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔