واشنگٹن(قومی آواز–ویب ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا ایک مخنث مرد نے ایک بچی کو جنم دے دیا ہے ،بچی کی عمر 22ماہ ہوگئی ہے اور اس کا نام ازائیلیا رکھ لیاہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا ٍمیں کئی عشروں سے مقیم ایک 29سالہ مخنث (عورت سے مرد میں جنس تبدیل کروانے والے )مرد کیڈن کولمین کا کہناہے کہ پہلے پہل مجھے معلوم نہیں ہوا کہ میرا پیٹ بڑھ رہاہے۔اس کا کہناہے کہ میں گزشتہ پانچ سالوں سے ہارمونز کے ٹیکے لگا رہاتھا۔اسے یہ حمل ٹھہرنے کی توقع ہی نہیں تھی۔حمل ٹھہرنے کے 21ہفتوں بعداس نے ٹیکوں کااستعمال ترک کردیا۔کیڈن کولمین کی شادی اب الیجہ کے ساتھ ہوئی ہے۔اس نے 22ماہ پہلے بیٹی کو جنم دیا ہے۔ بیٹی کا نام ازائیلیا رکھاگیاہے۔