قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Monday, October 9, 2017
ٹورنٹو میں ایک گھر کو آگ لگانے اور گھر میں موجود چار افراد کی زندگیوں سے کھیلنے کی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق اننچاس سالہ ٹیری گراہم نے ایڈورڈ گروو کے علاقے میں ہفتے کی شب ایک گھر کے باہر شور شرابا اور ہنگامہ کیا مگر لوگوں کی مداخلت پر وہاں سے رفو چکر ہو گیا تاہم وہ کچھ دیر بعد واپس آیا اور گھر کے باہر کیمیکل چھڑک کر آگ لگا دی ۔ اس واردات کے وقت گھر میں چار افراد موجود تھے جنہوں نے گھر سے بھاگ کر جان بچائے ۔ اس آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ پر جلد ہی قابو پا لیا تھا۔ پولیس کے مطابق ٹیری پر چارافراد پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس پر سنگین نوعیت کے چھ مزید چارجز عائد کئے گئے ہیں جن کا اسے جلد ہی عدالت میں سامنا کرنا پڑے گا۔ پولیس آگ لگانے کی وجہ جاننے کے لئے واقعے کی چھان بین کر رہی ہے۔