بالوں کی خشکی کو ختم کرنے اور چمک کے لیے لیموں اور سیب کا جوس انہتائی مفید ہے سرکے، زیتون اور دہی سے علاج: ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکا بالوں کے لیے قدرتی کلیزنر کا کام کرتا ہے جسے مہینے میں ایک بار استعمال کیا جائے۔ شہر کے نمکین پانی کی وجہ سے بالوں میں سختی اور خشکی پیدا ہوجاتی ہے جس کے لیے زیتون کے تیل کا ایک چمچہ لے کر اسے دہی کے 2 چمچوں کے ساتھ ملا کر استعمال کریں۔ اس نسخے سے بالوں کا پی ایچ متوازن ہوگا اور بالوں کی قدرتی چمک واپس آجائے گی۔ سیب اور لیموں کا استعمال: بالوں کی خشکی کو ختم کرنے اور چمک کے لیے لیموں اور سیب کا جوس انہتائی مفید ہے جس کے لیے ایک چمچہ سیب کا جوس لے کر اس میں 2 چمچے لیموں کا رس ملا لیں اور شیمپو سے بال دھونے کے بعد اسے لگالیں اور ایک منٹ بعد سر دھو لیں۔ ماہرین کے مطابق سیب کے جوس کی تیزابیت بالوں کی بیرونی سطح کو لچکدار اور چمکدار بناتا ہے۔
انسان بالوں کی خوبصورتی اور چمک کے لیے نت نئے شیمپو او ہیئر کنڈیشنرز استعمال کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود بالوں کا قدرتی حسن واپس نہیں آتا لیکن کچھ ایسے گھریلو نسخے بھی ہیں جو نہ صرف خشکی کو ختم کردیتے ہیں بلکہ بالوں کی قدرتی چمک، ریشمی پن اور کشش کو دوبارہ بحال کردیتے ہیں۔