Friday, January 26, 2018 اونٹاریو کے اپوزیشن لیڈر پیٹرک براﺅن نے جمعہ کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ ان پر مبینہ طور پر بد اخلاقی کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ انہوں نے یہ اعلان جلدی میں بلائی گئی ایک پریس کانفرنس میں کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ الزامات غلط ہیں اور ان سے غلط باتیں منسوب کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوستوں اور بہی خواہوں کے مشورے کے بعد وہ اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں۔ ان کے اس اعلان کے بعد ان کا اپوزیشن لیڈر کا کیرئیر داﺅ پر لگ گیا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اب شاید ہی اس اسکینڈل سے باہر آ سکیں گے۔
قومی آواز ۔ ٹورنٹو: