قومی آواز ۔ لندن برطانیہ نے دنیا کے امیر ترین افراد سے بڑے پیمانے پر رینوینیو حاصل کرنے کے لیے رواں برس ہی گولڈن ویزے کی سہولت متعارف کرائی تھی جسے اب ختم کر دیا گیا ہے۔ برطانوی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گولڈن ویزا سروس منی لانڈرنگ کے خطرے کے باعث بند کی گئی۔ برطانیہ کا گولڈن ویزا لینے میں ارب پتی پاکستانیوں نے بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ برطانوی محکمہ داخلہ کے مطابق گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں میں 62 پاکستانی شامل تھے جنہوں نے ویزے کے لیے 12 کروڑ ڈالر ادا کیے۔ محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ کا گولڈن ویزا لینے والوں میں چین کے 1126، بھارت سے 60، ایران سے 59، آسٹریلیا سے 54 اور کینیڈا سے 50 افراد شامل ہیں۔
برطانیہ 09 دسمبر ، 2018
گولڈن ویزا سروس منی لانڈرنگ کے خطرے کے باعث بند کی گئی، برطانوی محکمہ داخلہ۔
برطانیہ نے دنیا کے امیر ترین افراد کے لیے گولڈن ویزا سروس ختم کر دی۔