قومی آواز ۔ ( نامہ نگار) سکاربورو:وٹ بے فیملی برفیلی کرسمس سے لطف اندوز ہونے لگی۔ چھ برس کے لوکاس ایڈورڈ نے ایک آن لائن مقابلے میں خاصی رقم جیتی اور برفیلے علاقے میں رقم بچانے کے بعد فیملی کےساتھ بھرپور انجوائے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ا س نے یہ رقم ایک ماہ قبل جیتی تھی۔ اس وجہ سے اس کی کرسمس کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں۔ اس نے کرسمس کی خوشمیاں منانے کے لئے نارتھ پول کا رخ کیا تھا۔ اس بار ے میں لوکاس کاکہنا ہے کہ میں نے سانتا سے برف مانگی تھی وہ مجھے مل گئی،میں اپنی خوشی کوبیان نہیں کرسکتا۔ اس کاتعلق درہم ریجن سے ہے اس نے بریما کومب نامی فلاحی تنظیم کی مدد سے انعامی رقم جیتی ہے۔ اس کو144 انٹریاں موصول ہوئیں تھیں۔ اس کا نتیجہ اٹھارہ دسمبر کونکلا ۔ لوکاس کاکہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میں ایک بڑی برف گاڑی خریدوں۔