قومی آواز ۔ ٹورانٹو: ٹورانٹو میں شوپر ڈرگ مارٹ سٹور پر تشدد کانشانہ بننے والی لڑکی چل بسی۔اس لڑکی کانام روز میری جونور تھااوراس کی عمر اٹھائیس برس بتائی جاتی ہے۔ اس پرڈرگ سٹور میں کچھ روز قبل روہنی بساسرنے چاقو سے وار کئے تھے اور شدید زخمی کردیا تھا۔ تاہم ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے باوجود وہ تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔تاہم پولیس نے اس کو قتل کرنے والی شناخت کرلی ہے ۔جونوراس سٹور میں کام کرتی تھی۔ اس کے بھائی رچرڈ جونور نے میڈیا کوبتایا کہ ہم اس وقت صدمے میں ہیں۔ میری بہن ایک پری تھی جو اب نہیں رہی۔پولیس تفتیش کے مطابق ایک عورت کے ہاتھ میں چاقو تھا وہ اس پر لپکی اور چاقو سے پہ درپہ وار کرکے زخمی کردیا۔پولیس کوتشدد کانشانہ بنانے والی ایم بی اے گریجویٹ روہنی بساسر کی تلاش تھی جسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ وہ عملی طور پربہت زیادہ خطرناک تھی۔روہنی بساسر شوپر ڈرگ مارٹ میں کسی سے فون پر بات کررہی تھی کہ اچانک اس نے روز میری جونورپر چاقو سے حملہ کیا۔اس کے بعد وہ وہاں سے بھاگ گئی ۔