بزرگوں کی یادداشت تیز کرنے کا انوکھا فارمولا

نیویارک (قومی آوازویب ڈیسک) مرد حضرات شاپنگ کے خرچوں سے بچنے کے لئے کیا کیا جتن نہیں کرتے اور اس سے کتراتے ہیں لیکن ماہرین نے تو شاپنگ کا انوکھا ہی فائدہ بیان کر دیا ہے ۔امریکہ کی ایک یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شاپنگ کرنا محض پیسے کا ضیاع نہیں بلکہ معمر افراد کی یادداشت اور دماغی صحت کو بہتر بنانے میں اس کا خاصا عمل دخل ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے شاپنگ کرنا بزرگوں کے دماغ کو تیز کرتاہے اور وہ بڑھاپے میں بچوں کے نام بھولنے اور انہیں پہچان نہ پانے جیسے مسائل سے محفوظ رہتے ہیں۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ شاپنگ کے دوران بھاو تاو کرنے کے دوران بزرگوں نے دماغ کے VmPfCنامی حصے کا استعمال بھی شروع کر دیا جبکہ عام حالات میں بڑی عمر کے لوگ اس کا استعمال چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی یادداشت کمزور ہو جاتی ہے ۔ماہرین کاکہنا ہے معمر افراد کے ذمہ ہلکی پھلکی خریداری کا کام لگا دیا جائے۔


متعلقہ خبریں