قومی آواز عالمی نیو ز ، 6دسمبر ،2021 بلجئیم سے آنے والی اطلاعات کے مطابق کورونا کے خلاف ہونے والے اقدامات کے خلاف عوام کا پیمانہ صبر لبریز ہوگیا ہے اور شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر ان پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ ہڑتال اور مظاہروں کے دوران پولیس سے جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ مظاہرین نے آزادیوں کے حق میںاور کرونا پابندیوں کے خلاف نعرے لگائے اور ریلی نکالی تاہم پولیس نے انہیں یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرز تک جانے سے روک دیا اور 20 سے زائد مظاہرین کو دنگا فساد کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔