قومی آواز ۔ ٹورنٹو وزیر مالیات بل مورینو نے اعلان کیا ہے کہ حکومت بچوں کی تعلیم اور دیگر ضروریات اور غریب لوگوں کی مدد کے لئے مزید فنڈز مختص کرے گی۔ اس بات کا اعلان انہوں نے اٹاوا میں ایک نیوز کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے بجٹ میں خسارہ کم سے کم ہو رہا ہے اور صورتحال بہتر سے بہتر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے مزید فنڈز کی فراہمی ممکن ہو رہی ہے۔ اس بل سے تین لاکھ بچوں کو فائدہ ہو گا۔
Tuesday, October 24, 2017