جمعہ14 ستمبر 2018 مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے مقبوضہ وادی میں آپریشن کیا جہاں ضلع بارہ مولا، کپواڑہ اور ریاسی کے علاقوں میں آپریشن کیے گئے جس دوران بھارتی فوج کی بربریت میں 7 کشمیری شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کااستعمال بھی کیا جب کہ تینوں اضلاع میں انٹرنیٹ سروسز معطل اور تعلیمی ادارے بھی بند کردیئے گئے۔
کشمیرمیڈیا سروس – قومی آواز ۔ سری نگر
قابض فوج نے مقبوضہ وادی میں آپریشن کیا
سری نگر: بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کشمیریوں کو شہید کردیا۔