قومی آواز :
عالمی نیوز29اپریل ، 2021
بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور ہر روز پہلے سے بڑھ کر کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ پچھلے صرف ایک دن میں بھارت میں تین لاکھ اسی ہزار نئے کیس سامنے آ ئے ہیں جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔وائرس سے بھارت میں روزانہ تین ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہو رہے ہیں جبکہ شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں کا برا حال ہے اور لوگوں کو جلانے اور دفنانے کے لئے جگہ نہیں مل پا رہی۔