بھارت میں ہیلی کاپٹر حادثہ ،فوج کے سربراہ بپن راوت سمیت تیرہ افراد ہلاک

 

قومی آواز

عالمی نیو ز ، 9دسمبر ،2021

بھارت میں ہونے والے ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں بھارتی فوج کے سربراہ بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت تیرہ افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر کنور کے قریب پیش آیا۔۔۔۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ حادثے میں زندہ بچنے والے واحد شخص گروپ کپٹن ورون سنگھ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔بتایا گیا ہے کہ بپن راوت نیلگری ہلز میں ایک لیکچر دینے جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔حکومت نے حادثے کی وجہ جاننے کے لئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔


متعلقہ خبریں