بھارت نے عجلت میں آ کرکچھ کیا تو بھرپور ردعمل دیں گے: وزیرخارجہ

قومی آواز:اسلام آباد
قومی خبریں 19 جنوری ، 2019

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت نے جارحانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے تاہم وہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کرنےمیں کامیاب نہیں ہوگا۔

ایک نجی نیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پلوامہ حملے کے ذمےدار بھارت سے ہی تھے لیکن پھر بھی پاکستان پر الزام تراشی کی جارہی ہے، بھارت یہ سب سیاسی مقاصد اور الیکشن کے لیے کررہا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ اگر بھارت نے عجلت میں آ کر کچھ کیا تو ہم بھی بھرپور ردعمل دیں گے۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اُن کی ایرانی وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے، ایران کی طرف سے کسی بھی قسم کی ناراضی کا اظہار نہیں کیا گیا، ہم نے ایران سے اور ایران نے ہم سے چیزیں شیئر کی ہیں اور تمام معاملات مل بیٹھ کر حل کر لیں گے۔


متعلقہ خبریں