بیک وقت دو شادیاں کرو یا جیل جائو

ایریٹریا(مانیٹرنگ ڈیسک)افریقی ملک ایریٹریا میں مردوں کی تعداد انتہائی کم ہوگئی ہے جس کے بعد مردوں کے لیے بیک وقت دو شادیاں کرنے کا سرکاری فرمان جاری کر دیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی کی تو جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے۔

ایریٹریا حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری فرمان کے مطابق ملک کے مفتی اعظم کی جانب سے جہاں مردوں کو بیک وقت دو شادیاں رچانے کا پابند کردیا گیا ہے وہیں پہلی بیویوں کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ مجازی خداو¿ں کو دوسرا بیاہ رچانے کی اجازت دیں ورنہ جیل کی ہوا کھائیں۔یہ انوکھا فرمان اس لیے جاری کیا گیا کیونکہ ایریٹریا میں مردوں کی تعداد انتہائی کم ہے اور کئی خواتین دلہن بننے کے انتظار میں بوڑھی ہوتی جارہی ہیں۔


متعلقہ خبریں