تارکین وطن کے بچوں کی امیگریشن پر چھ ماہ کے اندر کاروائی ہو گی، سر کاری اعلامیہ

 

 

قومی آواز :

کینیڈین نیوز25اپریل ، 2021

تارکین وطن کے بچوں کی امیگریشن کے لئے دی گئی درخواستوں پر چھ ماہ کے اندر کاروائی ہو گی۔ اس بات کا اعلان تارکین سے متعلقہ کینیڈین کونسل کی ڈائریکٹر ایگزیکٹو جینٹ ڈینچ نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ جو تارکین کینیڈا میں مقیم ہیں اور ان کے بچے ان کے آبائی ممالک میں بے یارو مددگار زندگی گزارنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ ان بچوں کو اپنے پاس بلانے کے لئے دی گئی درخواستوں پر چھ ماہ کے عرصے میں کاروائی مکمل کی جائے گی تاکہ بچوں کو اپنے والدین کا ساتھ میسر آ سکے۔


متعلقہ خبریں