قومی آواز ۔ نامہ نگاراونٹاریو: تنیشا براﺅن کی لاش مرکھم میں تالاب سے مل گئی۔پولیس لگ بھگ دو ہفتوں سے اس لاپتہ لڑکی کی تلاش کررہی تھی۔ اس کی عمر پچیس برس تھی۔ پولیس کاکہنا ہے کہ براﺅن کی لاش جمے ہوئے تالاب سے ملی ۔یہ تالاب بر اوک سیکنڈری سکول کے قریب ہائی وے48 کے پاس تھا۔ پولیس کے مطابق لاش لگ بھگ دو ہفتوں سے ہی تالاب میں ہے۔ اس بارے میں اس لڑکی کے بھائی ٹریسٹن مازی رولا کاکہنا ہے کہ ہماری والدہ اس سے صد مے میں ہیں۔ ہم سب لوگ اس واقعے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے کہ اس کی وجہ کیا ہوئی ہے، تاہم ا س بارے میں اس کے والد اوریل براﺅن کاکہنا ہے کہ میری بیٹی ذہنی بیماری میں مبتلا تھی پھر اچھانک ایک رات وہ غائب ہوگئی۔