قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،4جولائی،2019
ہالٹن میں اس وقت پولیس والے بھی حیران و پریشان ہو گئے جب ایک کمسن لڑکی نے شکایت کی کہ ایک شخص نے اسے چھیڑا ہے اور اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی ہے۔ ۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔اوک ویلی میں چھان بین کے بعد پولیس نے وقوعہ سے تہتر سالہ ریشم سنگھ کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ ملزم پر لڑکی کو ہراساں کرنے اور زیادتی کی کوشش کے چارجز عائد کئے گئے ہیں۔