تیسری شادی کی خبروں پر عمران خان کا پہلا ردعمل

Tuesday, January 9, 2018
قومی آواز ۔ اسلام آباد۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تیسری شادی کی خبروں پر پہلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا اگر کیا ہے تو شادی کی خواہش ہی میرا سب سے بڑا جرم ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے تنقید کیے جانے پر عمران خان نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی مختلف ٹوئٹس کے ذریعے جواب دیا۔

Imran Khan

@ImranKhanPTI
1. For 3 days I have been wondering have I looted a bank; or money laundered bns in nation’s wealth; or ordered a model-town-like killing spree; or revealed state secrets to India? I have done none of these but discovered I have committed a bigger crime: wanting to get married.

3:28 AM – Jan 9, 2018
1,235 1,235 Replies 3,393 3,393 Retweets 8,342 8,342 likes
Twitter Ads info and privacy
عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین روز سے پریشان ہوں کہ کیا میں نے بینک ڈکیتی کی، قوم کے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کیے، کیا سانحہ ماڈل ٹاؤن کا حکم دیا یا ملک کے خفیہ راز بھارت کو دیے، میں نے ان جرائم میں سے کوئی جرم نہیں کیا اور اگر کچھ کیا تو شادی کی خواہش رکھنا ہی میرا سب سے بڑا جرم ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ میں شریف برادران کو گزشتہ 40 سالوں سے جانتا ہوں اور میں ان کی گھناؤنی زندگی کے بارے میں بھی جانتا ہوں لیکن ان تفصیلات کا پردہ فاش نہیں کروں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے خلاف نواز شریف کی گھٹیا میڈیا مہم سے فرق نہیں پڑتا، عزت اور ذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔

Imran Khan


متعلقہ خبریں