Thursday, December 21, 2017 (قومی آواز ۔ ٹورنٹو) برلنگٹن میں کرسمس کے موقع پر اپنے گھر کو خوب سجانے سنوارنے والا شخص اس سال گھر سجاتے ہوئے ہی چھت سے گر کر ہلاک ہو گیا۔ ڈگلس میسن کی عمر چھیاسی سال تھی اور وہ ہر سال گھر کی سجاوٹ کے حوالے سے شہرت رکھتے تھے۔ اس بار بھی وہ خود گھر کی سجاوٹ میں مصروف تھے اور چھت پر سجاوٹ لگا رہے تھے کہ سیڑی سے گر کر زخمی ہو گئے ۔ انہیں فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور اسپتال زرائع نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ میسن کی بیوی جینی کا کہنا تھا کہ وہ ایک بہترین انسان تھے اور لوگوں میں بے حد مقبول تھے اور لوگ انہیں بے حد پسند کرتے تھے۔ ا ن کے جانے سے لوگ بے حد دکھی ہیں اور ان کی یاد میں محافل منعقد کی جا رہی ہیں۔ لوگ ان کی انوکھی سجاوٹ کو یاد کر کے اس کرسمس پر بے حد دکھی ہیں