جرمنی ،سیاسی پناہ کے خواہشمند پاکستانی نے خودکشی کرلی

April 04, 2017
قومی آواز لائپزگ : جرمن شہر لائپزگ کے میں واقع ایک ہوٹل کی چھت سے جرمنی میں سیاسی پناہ کے خواہشمند پاکستانی نے کود کر خود کشی کرلی۔

مقامی اخبار کے مطابق عمارت سے کودنے والے پاکستانی تارک وطن فیصل کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

فیصل نامی 28سالہ تارک وطن کا تعلق پنجاب کے شہر شیخوپورہ سے تھا، جو 2015ء میں اٹلی کے راستے جرمنی پہنچا تھا،ذرائع کے مطابق فیصل نے جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواست دے رکھی تھی۔

متوفی فیصل کی میت کو رواں ہفتے شیخوپورہ بھیج دیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کی جانب سے اس سے قبل بھی خودکشی کی کوششیں کی گئی تھیں، اس حوالے سے وجوہات جاننے کے لیے پولیس کی جانب سے تفتیش کی جارہی ہے۔

مذکورہ خودکشی کے واقعے کو وہاں موجود متعدد افراد نے موبائل کیمروں کے ذریعے فلم بند کیا ، جس کے بعد مختلف ویب سائٹس پر یہ ویڈیو ہزاروں افراد نے دیکھیں۔


متعلقہ خبریں