قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،31مئی،2019
وائٹبائی پولیس اعلامیے کے مطابق جعلی چیکوں کے زریعے ہیرے خریدنے والے تیس سالہ مائیکل مورس نامی ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے مورگن اسٹینلے بینک کا کارکن بن کر کئی لوگوں کو ہزاروں ڈالر کا چونا لگا دیا۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔پولیس کے مطابق مذکورہ شخص نے جعلی چیکوں کے زریعے آن لائن ہیروں کی خریداری کا دھندا شروع کر رکھا تھا مگر بالاٰ خر پکڑا گیا۔