(Coarse Language Used In Video Clip)جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پی پی رہنما نبیل گبول کا شہری سے جھگڑا

پیر 6 اگست 2018
.قومی آواز کراچی

کراچی: جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول کا شہری سے جھگڑا ہوا جس پر پی پی رہنما نے شہری کو دھکے دے کر زمین پر پھینک دیا۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول اور شہری کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔

اس دوران نبیل گبول طیش میں آگئے اور شہری کو دھکے دیئے جس پر وہ زمین پر جاگرا جب کہ اس دوران شہریوں نے نبیل گبول کے رویئے کی ویڈیو بھی بنالی تاہم متاثرہ مسافر ائیرپورٹ کے عملے کو بلاتا رہا لیکن کوئی اس کی مدد کو نہ آیا۔
یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں
پولیس کے مطابق جھگڑے سے متعلق ائیرپورٹ تھانے میں کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا جب کہ نبیل گبول یا کسی مسافر نے بھی کارروائی کے لیے درخواست نہیں دی۔

نبیل گبول کا بیان

دوسری جانب نبیل گبون نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں اس شخص کو بالکل نہیں جانتا، یہ شخص دبئی ائیرپورٹ پرپاکستانی سیاستدانوں کوگالیاں دے رہا تھا، میں نے پہلے اس شخص کو سمجھایا مگر اسے سمجھ نہیں آیا، میرے سمجھانے پر وہ مجھ سمیت دیگرمسافروں سے الجھا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ائیر پورٹ پراس شخص نے مجھے برا بھلا کہاجس پر میں نے اسے دھکا دیا۔

ایس ایس پی ملیر کا موقف

ایس ایس پی ملیر منیر شیخ کے مطابق جس وقت معاملہ ہوا تو ایئرپورٹ انتظامیہ وہاں موجود تھی لیکن واقعے سے متعلق کسی نے کوئی شکایت نہیں کی، اگر کوئی واقعے کی رپورٹ کروائے گا تو کارروائی کی جائے گی۔

ایس ایس پی کے کہنا ہےکہ ابھی تک تمام تر معاملہ ایئرپورٹ انتظامیہ ہی دیکھ رہی ہے۔


متعلقہ خبریں